وزیر اعلیٰ پنجاب نے کان کنوں کے بچوں کو سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کا حکم دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کان کنوں کے بچوں کو سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائینز لیبر ویلفئیر گرلز ہائی اسکول اور ضلع چکوال میں نرسری کلاس کی بچیوں کو نئے اسکول یونیفارم کی تقسیم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکول میں ہر سال اول تا دہم جماعت کی بچیوں کو سال کے آغاز میں نیا اسکول یونیفارم بالکل مفت دیا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر اس سال نرسری جماعت کی بچیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے دور دراز اضلاع میں واقع مائینز لیبر ویلفئیر گرلز اور بوائز ہائی اسکولوں میں کارکنان کے بچے اور بچیوں کو مفت اسکول یونیفارم، کتب اور کاپیاں بمع پک اینڈ ڈراپ فراہم کی جاتی ہیں۔

The post وزیر اعلیٰ پنجاب نے کان کنوں کے بچوں کو سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کا حکم دے دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email