اسحاق ڈار کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ، نہال ہاشمی

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کرنے کا اختیار پارلیمان کا ہے ، ملک صرف آرڈیننس کے ذریعے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر آرڈیننس جاری کر کے پارلیمنٹرین کو ڈی سیٹ کیا جا رہا ہے ، جو عمل آئین کی خلاف ورزی ہے ، آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد اسحاق ڈار کو ڈی سیٹ کرانا تھا ، اسحاق ڈار کا فوری پاسپورٹ بحال کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے اسحاق ڈار کو سینیٹر منتخب کیا تھا ، آرڈیننس کے ذریعے منتخب نمائندوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، اگر یہ آرڈیننس واپس نہیں لیا گیا تو پھر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

The post اسحاق ڈار کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ، نہال ہاشمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email