پنجاب کا کوئی شہر، قصبہ اوردیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کا کوئی شہر، قصبہ اوردیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے، پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں عوامی ضروریات کا تعین کر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کوئی شہر، قصبہ اوردیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کو ترقی کے سفر میں یکساں اہمیت دی جارہی ہے، ترقی جنوبی پنجاب کے عوام کا پورا حق ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان یہ بنیادی حق واپس کیا ہے، پنجا ب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کو منظور کیا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی خود مختاری دے کر تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص وسائل کو من پسند منصوبوں کیلئے استعمال کیا ہے، ماضی میں جنوبی پنجاب کے بجٹ پر کٹ لگا کر فنڈز کو دوسرے منصوبوں پر خرچ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں جنوبی پنجاب کیلئے 189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے، پہلی بار جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے علیحدہ بک مرتب کی گئی ہے، ملتان کے بعد بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

The post پنجاب کا کوئی شہر، قصبہ اوردیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email