عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے ،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے فعال انداز میں کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کریں ، اتوار بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے ، صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ، اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ، عوام کو کسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ، عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیزہے،منافع خور مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں گے ، عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا ، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذخیرہ اندوز مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔

The post عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے ،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email