بھارت کی معروف اداکارہ و و رکن اسمبلی کے ہاں بچے کی پیدائش

بھارت کی معروف اداکارہ و و رکن اسمبلی نصرت جہاں کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ کے ہاں گزشتہ ہفتے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

نصرت جہاں روحی نے کولکتا کے نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا اور بچے کی پیدائش کے وقت ان کے بوائے فرینڈ اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما یش دسگپتا بھی ان کے ساتھ تھے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nusrat (@nusratchirps)

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نصرت جہاں روحی کا آپریشن کیا گیا تھا اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد یش دسگپتا نوزائیدہ بچے کو اٹھائے ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصرت جہاں نے تاحال بچے کے والد کی تصدیق نہیں کی، جس کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہیں اور ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

اداکارہ و رکن اسمبلی نے بچے کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد 2 ستمبر کو انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کی تصویر بچے کے والد نے کھینچیں، تاہم انہوں نے بیٹے کے باپ کا نام نہیں لکھا۔

اداکارہ کے بیٹے کے والد پر اس لیے تنازع ہے، کیوں کہ وہ شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد امید سے ہوئی تھیں۔

نصرت جہاں کا کہنا تھا کہ نکھل جین سے ان کی شادی ایک طرح سے پارٹنرشپ تھی، جس کے ختم ہونے پر طلاق کی ضرورت نہیں پڑتی۔

The post بھارت کی معروف اداکارہ و و رکن اسمبلی کے ہاں بچے کی پیدائش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email