وفاقی دارالحکومت میں 12 ستمبر تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں 12 ستمبر تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی خراب ہوتی صورتحال کے باعث وفاقی دارالحکومت میں 12 ستمبر بروز اتوار تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی ، تمام انڈور جم اور تمام  اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے صوبے میں اسکولوں کی بندش کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

The post وفاقی دارالحکومت میں 12 ستمبر تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email