خاتون نے فیروز خان کا گریبان کیوں پکڑا؟ اداکار نے خود ہی بتا دیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کے ورسٹائل اور ہر دلعزیز اداکار فیروز خان نے بالآخرخود ہی اپنے سب فینزکو تفصیلاً بتا دیا ہے کہ آخرکیوں، ان کی ایک مداح خاتون نے ان کا گریبان سب کے سامنے  پکڑا لیا تھا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بے مثال اداکاری کے ماہر فیروز خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ایک بار ایک خاتون مداح نے ان کا نمبر لینے کے لیے کالر پکڑ لیاتھا جس کی وجہ سے وہ گھبراگئے تھے۔

فیروز خان نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے وقت پیش آنے والے اس دلچسپ واقعے کو سناتے ہوئے کہا کہ ایک شو کی شوٹنگ ہورہی تھی رات کا وقت تھا میں اپنی ٹیم کے ساتھ جارہا تھا۔ اسی دوران مجھے ٹوائلٹ جانا پڑا اور میں نے اپنی ٹیم کو واپس سیٹ پر بھیج دیا اور کہا کہ میں ابھی واپس آتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

فیروز خان نےمزید بتایا کہ جب میں واپس شو کے سیٹ پر جارہا تھا تو مجھے اچانک اپنے پیچھے قدموں کی آواز آئی۔ جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہاں ایک لڑکی کھڑی تھی۔

فیروز خان نے لڑکی کے متعلق بتایا کہ وہ وہی لڑکی تھی جو اکثر میرے ہر سیٹ پر ہوتی تھی میں جہاں بھی شوٹنگ کررہا ہوتا تھا وہ لڑکی بس چپ چاپ سیٹ پر آکر کھڑی ہوجاتی تھی۔

بہر حال میں نے لڑکی سے پوچھا ’’یس‘‘؟

تو اس نے کہا مجھے آپ کا نمبر چاہئے۔

میں نے اسےکہا میرے پاس نمبر نہیں ہے جس کے بعد اس نے میرا کالر پکڑ لیا اور میں گھبرا گیا کہ ایک نمبر کے لیے لڑکی اتنی غصے میں آگئی۔

فیروز خان نے بتایا کہ اس وقت صورتحال ایسی ہوچکی تھی کہ مجھے اسے نمبر دینا پڑا لیکن میں نے اسے اپنا نہیں بلکہ اپنے پھوپھا کا نمبر دیا اور پھر اس لڑکی نے میرے پھوپھا کو پریشان کرنا شروع کردیاتھا۔

 

The post خاتون نے فیروز خان کا گریبان کیوں پکڑا؟ اداکار نے خود ہی بتا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email