عائشہ عمر کے مشرقی انداز نے مداحوں کی توجہ مبذول کرلی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور ہر دل عزیز اداکارہ عائشہ عمر اپنی خوبصورت اور بولڈ تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔

اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مشرقی انداز میں کچھ تصاویر شیئر کرائی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل عائشہ عمر ایک شلوار سوٹ میں اپنے ساتھ اداکار احسن خان کے ساتھ دلفریب انداز میں کھڑی ہوئی ہیں۔

ماڈل عائشہ عمر کا یہ انداز مداحوں میں کافی حد تک پسند کیا جارہا ہے جبکہ بعض افراد ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ تصاویر ماڈل عائشہ عمر کے کسی پراجیکٹ کی پروموشن کے دوران لی گئیں ہیںَ

اس قبل عائشہ عمر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے بولڈ انداز میں لی جانے والی تصاویر پر تنقید کا سامنا تھا۔

جس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عائشہ عمر نے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تنبیہ کی تھی کہ وہ ان کی تصاویر پر منفی تبصرے کرنے سے گریز کریں۔

The post عائشہ عمر کے مشرقی انداز نے مداحوں کی توجہ مبذول کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email