وزیراعظم نے نتھیا گلی میں پہلا فائیواسٹار ہوٹل بنانے کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے ٹھنڈے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں پہلا فائیواسٹار ہوٹل بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان رواں ہفتے نتھیا گلی میں فائیو سٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نتھیا گلی میں فائیو سٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ ہوٹل کے قیام کا مقصد پاکستان میں ٹورازم کو فروغ دینا اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔

زرائع نے مزید بتایا ہے کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے سہولتیں موجود ہوں گی۔

The post وزیراعظم نے نتھیا گلی میں پہلا فائیواسٹار ہوٹل بنانے کی منظوری دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email