پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر  محمد کارمونے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے مراکش کے سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مراکش کے سفیر نے کہا کہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اورتاریخی روابط قائم ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

The post پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email