افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ہی نہیں پورے خطے کی ضرورت ہے،لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ہی نہیں پورے خطے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے بھی بھارت تھر تھر کانپ رہا ہے، پوری دنیا کے مسلمان سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کا مشن اور تحریک جاری رہے گی، ہم سید علی گیلانی کی مضبوط آواز کو ان کے تیار کردہ لشکر آگے لے کر بڑھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ طالبان اور افغان عوام کی کامیابی پر جماعت اسلامی اللّٰہ پاک کی شکر گزار ہے،افغانستان میں امن اور استحکام صرف پاکستان کی ہی نہیں پورے خطے کی ضرورت ہے، امید ہے طالبان اللّٰہ کے دین کو غالب کریں گے اور افغان عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

The post افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ہی نہیں پورے خطے کی ضرورت ہے،لیاقت بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email