ایم پی ڈی ڈی صوبہ بھر کے افسران کی پروفیسنل ڈویلپمنٹ کے لئے کوشاں ہے،ملک نعمان احمد

ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ایم پی ڈی ڈی صوبہ بھر کے افسران کی پروفیسنل ڈویلپمنٹ کے لئے کوشاں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیسنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے آج ایم پی ڈی ڈی لاہور آفس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سینئر افسران کے جاری کورس پبلک پالیسی اینڈ گورننس کی اختتامی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی باہمت اور دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق تربیت کے حامل افسران کی ساتھ وابسطہ جبکہ ایم پی ڈی ڈی اس ٹاسک کو بقدر احسن انجام دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے باوجود ٹریننگ سیشنز کروانا بہت مشکل ٹاسک تھا جو آپ لوگوں نے کامیابی سے منعقد کیے ہیں اس سب کچھ کے لئے سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی علی طاہر،ذولفقار علی کھرل ڈائریکٹر اکیڈمکس اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

The post ایم پی ڈی ڈی صوبہ بھر کے افسران کی پروفیسنل ڈویلپمنٹ کے لئے کوشاں ہے،ملک نعمان احمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email