شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے ، ترجمان کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس وقت 1900 فیڈرز میں سے 1733 کے ذریعے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ، کے ای کا  عملہ مستقل طور پر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے-

ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ اورنگی یعقوب آباد، ڈیفنس فیز 6، مسرور کالونی، ناظم آباد بلاک تین اور پانچ، نارتھ کراچی، سیکٹر 11، چاکیواڑا، کورنگی سیکٹر 34، کھارا در کلاتھ مارکیٹ سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کی جا چکی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے ای کا فیلڈ عملہ علاقائی سطح پر کلیئرنس ملتے ہی بحالی کا عمل شروع کردیں گی ، حفاظتی بنیادوں پر چند علاقوں کی بجلی عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔

The post شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے ، ترجمان کے الیکٹرک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email