ریاست کا کام روزگار دینا ہوتا ہے مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے،حسن مرتضی

جنرل سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ریاست کا کام روزگار دینا ہوتا ہے مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے   پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 16 ہزار سرکاری ملازمین کو نہیں 16 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنیوالی ریاست مدینہ بیروزگاری کا سونامی ثابت ہوئی ہے۔

حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ نکالے گئے ملازمین کی عمریں 50 برس سے اوپر ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی برسر اقتدار آ کر بیروزگاری ہونیوالوں کو دوبارہ روزگار دیگی۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں اس ظلم و زیادتی کیخلاف آواز بلند کرونگا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روزگار دیا ہے اور آ ئند ہ بھی دینگے۔۔

The post ریاست کا کام روزگار دینا ہوتا ہے مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے،حسن مرتضی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email