پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا ہے ، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے پی این سی اے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نے بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کی ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزارجانوں کی قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے ، افغانستان کو موجودہ حالات میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا ، افغانستان کو تنہا چھوڑا تو انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ  پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا نہ ہو ، افغان عوام کو  4 دہائیوں سے زیادہ آزمائش کا سامنا کرنا پڑا ، افغانستان میں ایسی حکومت کے قیام کے خواہاں  ہیں جس پر سب کو اعتماد ہو۔

The post پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا ہے ، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email