خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا

پی پی رہنما خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ علالت کے باعث این آئی سی وی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھے ، خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس زیر سماعت ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

The post خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email