جلد پر دانے کیوں نکلتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

انسانی جلد بہت حساس ہوتی ہے دھوپ کی تپش، گرمی، سردی یاکسی بھی قسم کے کیمیائی ری ایکشن کو برداشت کرنے کی بہت کم سکت ہوتی ہے۔

اگر انسان اپنی جلد کا خیال نہیں رکھے تو یہ بہت سی بیماریوں کا باعث بھی بن جاتی ہے اور جلدی امراض سے نجات حاصل کرنا خاصہ مشکل ہوتا ہے۔

جلدی امراض میں سب سے عام مرض دانے نکلنا ہے ، یہ الگ الگ قسم کے دانے ہوتے ہیں جو بعض اوقات پیٹ میں ہونے والی گرمی کے باعث ہوجاتے ہیں اور کبھی موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہوتے ہیں۔

ان دانوں نے بچنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیئے اور یہ کیوں ہوتے ہیں یہ سب ہم اس آرٹیکل میں پڑھیں گے۔

ان دانوں کی وجوہات بہت سی ہے، دانوں کی بڑی وجہ جان کر آپ حیران ہوجائیں گے، شیمپو اور کنڈیشنرز کا استعمال دانوں کا سبب بن سکتے ہیں  کچھ شیمپو اور کنڈیشنرز میں تیل کی زائد مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کو توانا رکھنے کے لئے رکھی جاتی ہے، اس سے بال تو توانا ہوجاتے ہیں لیکن اس دوران شیمپو جسم کے مختلف اعضاءپر رہ جاتا ہے جس کے باعث دانے نکل آتے ہیں۔

اس لئے جب نہائیں تو پہلے سر دھوئے اور پھر نہائیں تاکہ بالوں کے شیمپو کی چکنائی جسم کو نہ لگ، ایسے شیمپوز سے اجتناب کریں جن میں چکنائی یا تیل پایا جاتا ہے۔

کم چکنائی والے دودھ کا استعمال سے بھی دانے ہوسکتے ہیں، بازار میں ملنے والا کم چکنائی والا دودھ اس مقصد کے لئے اچھا نہیں ہے لہذا اس دودھ کا استعمال نہ کریں بلکہ فائبر والی غذاؤں کا استعمال کریں، اس کے علاوہ مچھلی، گوشت ،انڈوں، دہی اور سبزیوں کا استعمال کریں۔

جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے، اس کے جسم میں شوگر کو جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے اوراسی طرح جسم میں چکنائی کی مقدار بڑھنا شروع ہو جاتی ہے، ایسی صورت میں ضروری ہے کہ ایسی غذا ﺅں کا استعمال کیا جائے جن میں چکنائی کی مقدار کم ہو۔

The post جلد پر دانے کیوں نکلتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email