پنجاب فوڈاتھارٹی کا مضر صحت نمکو تیار کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری

پنجاب فوڈاتھارٹی کا مضر صحت نمکو تیار کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں واقع نمکو فیکٹری پر چھاپہ مرا گیا جہاں قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4000 کلو سے زائد المیعاد نمکو جبکہ، 300 لیٹر رینسڈ آئل تلف برآمد کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اورناقص آئل کے استعمال پر گولڈن فوڈز پر کارروائی کی گئی جبکہ غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا مزید کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران ریکارڈ کی عدم دستیابی،ممنوعہ اجزاء کی موجودگی اور جگہ جگہ گندگی پائی گئی۔

The post پنجاب فوڈاتھارٹی کا مضر صحت نمکو تیار کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email