امریکہ کی شکست پوری دنیانے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امریکہ کی شکست پوری دنیانے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 31  اگست کو دنیا نے ایک بار پھرافغانستان کو سپرپاورکا قبرستان بنتے دیکھا ، دنیا نے دیکھا کلمہ و جہاد جیت گیا طاقت و ٹیکنالوجی ہار گئی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست نے ثابت کردیا کہ آج بھی 313 مقابلہ کرسکتے ہیں ، آج عقل سے سوچنے والوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے ، آج اگر کوئی مغربی طاقت جیتی ہوتی تو پوری دنیا میں جشن ہوتا ، آج دنیا طالبان کی جیت سے محو حیرت ہے ، کل تک افغانستان کے طالبان کو کچل کر رکھ دینے کا دعویٰ کرنے والے پریشان ہیں ، افغانستان نے ثابت کردیا کہ جیت ہمیشہ وسائل کی نہیں نظریے کی ہوتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینی بھی اسی طرح بے سروسامانی سے لڑ رہے ہیں ، افغانستان میں امریکہ کی شکست کے بعد ہمارا کام ختم نہیں شروع ہوا ہے ، امت مسلمہ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، فلسطین و کشمیر سمیت ہر جگہ امت مسلمہ ایک ہے ، سید علی گیلانی بیماریوں کے باوجود کشمیر محاذ پر ڈٹے رہے ، حکومتوں کے نظریے اور رویے تبدیل ہوتے رہے مگر علی گیلانی اپنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نظریے پر کار بند رہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ علی گیلانی کے نام سے یونیورسٹیز میں ڈیسک قائم کیا جائے ، کچھ سرکاری اداروں کے نام اور شاہراہ کو بھی علی گیلانی سے منسوب کیا جائے ، کشمیر پر قومی ایجنڈا تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ 46 ممالک کے ساتھ شکست سے دوچار ہوا ، افغانستان میں ایمان جیت گیا اسلحہ ہار گیا ، یہ افغانیوں کی ہی نہیں پاکستانیوں کی بھی فتح ہے ، افغانستان کی آزادی سے کشمیر و فلسطین کی آزادی کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سید علی گیلانی کا مشن بھی ضرور کامیاب ہوگا ، کشمیر بنے گا پاکستان کے لیے قومی پلان سامنے لایا جائے ، کشمیر کی آزادی کے لیے قوم کو تیار کیا جائے ، نائب وزیر خارجہ برائے کشمیر کا تقرر کیا جائے۔

The post امریکہ کی شکست پوری دنیانے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email