شہباز شریف کا وزیر اعظم کے مشاورت کے طریقہ کار پر اعتراض

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے مشاورت کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ میں خیبرپختونخوا اور پنجاب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت بامعنیٰ اور بامقصد مشاورت نہیں کی، دونوں صوبوں سے چھ نام مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے بھیجے گئے ناموں کا جائزہ لے کر وزیراعظم کو جواب دیا جائے گا اور عمران خان سے بامقصد مشاورت کا طریقہ کار اختیار کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ن لیگ وزیراعظم کے خط کے جواب میں اپنے نام بھی دے گی۔

اس ضمن میں شہباز شریف کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ آئین سے ہٹ کر کی گئی مشاورت غیر ضروری ہوگی، وزیراعظم کے بھیجے گئے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

The post شہباز شریف کا وزیر اعظم کے مشاورت کے طریقہ کار پر اعتراض appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email