پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر بیروزگار ہونیوالوں کو دوبارہ روزگار دیگی،حسن مرتضی

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر بیروزگار ہونیوالوں کو دوبارہ روزگار دیگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے16ہزار سرکاری ملازمین کو نہیں 16 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کیا ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنیوالی ریاست مدینہ بیروزگاری کا سونامی ثابت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست کا کام روزگار دینا ہوتا ہے مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، پیپلز پارٹی برسر اقتدار آ کر بیروزگاری ہونیوالوں کو دوبارہ روزگار دیگی۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ میں اسمبلی میں اس ظلم و زیادتی کیخلاف آواز بلند کرونگا، پیپلز پارٹی نے لاگوں ہمیشہ روزگار دیا ہے اور آ ئندہ بھی دے گی۔

The post پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر بیروزگار ہونیوالوں کو دوبارہ روزگار دیگی،حسن مرتضی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email