پاک برطانیہ تعلقات کی بنیادیں کافی مضبوط ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات کی بنیادیں کافی مضبوط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان میں امن پر بات چیت کی ، کابل سے 1500 برطانوی لوگوں کا انخلاء کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی مشکلات سے آگاہ ہے ، ہم جلد انسانی امداد کے لیے اپنے بجٹ میں اضافہ کریں گے ، آج ہم اضافی امداد کی پہلی قسط جاری کریں گے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ 30 ملین پونڈز کو جان بچانے والی ادویات پر خرچ کیا جائے گا ، اس حوالے سے پاکستان کا کردار اہم ہو گا ، ہم نے باہمی تعلقات بالخصوص ریڈ لسٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

The post پاک برطانیہ تعلقات کی بنیادیں کافی مضبوط ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email