کراچی میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیربلو کی 12بجے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز تاحال روانہ نہ ہوسکی ہے ، ائیربلو کی کراچی سے لاہور کی دوپہر ایک بجے کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی دوپہر ایک بجے کی پرواز روانہ نہ ہوسکی ، فلائی دبئی کی دبئی جانے والی پرواز بھی تاحال ائیرپورٹ پر رکی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ فلائی بغداد، اومان ائیر کی پروازیں بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔

The post کراچی میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email