اسٹیٹ لائف انشورنس کو ہم نجکاری لسٹ سے نکال رہے ہیں، سیکرٹری وزارت نجکاری

سیکرٹری وزارت نجکاری نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کو ہم نجکاری لسٹ سے نکال رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں سینیٹر شمیم آفریدی کا کہنا تھا کہ سٹیٹ لائف انشورنس میں آپکے پاس ریٹائرڈ کتنے لوگ کام کر رہے ہیں؟

چیئرمین کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایکسٹینشن پر کتنے کام کررہے ہیں؟، اگر ان ملازمین کو نکال دیا جائے جو دو دو تنخواہیں لے رہے ہیں تو بوجھ کم ہو جائیگا اور ادارہ نجکاری سے بچ سکتا ہے۔

واضح رہے اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹر انور لعل دین،سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سیکرٹری نجکاری حسن ناصر جامی و دیگر نے بھی شرکت  کی۔

The post اسٹیٹ لائف انشورنس کو ہم نجکاری لسٹ سے نکال رہے ہیں، سیکرٹری وزارت نجکاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email