ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوجائے گی ، غیاث پراچہ

سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوجائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم کے وژن کے برعکس سی این جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہونے والا ہے۔

غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت اٹھارہ روپے لیٹر جبکہ سندھ میں اٹھائیس روپے کلو تک بڑھ جائے گی ،مہنگی ایل این جی خریدنے کے باوجود سی این جی پر ٹیکس بڑھانا اور پٹرول و ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنا حیران کن ہے۔

غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمت 18 روپے لیٹر اضافے سے107 روپے سے بڑھ کر 125 روپے لیٹر متوقع ہے، جبکہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کا اانتظار ہے۔

عرفان غوری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ٹیکسوں کی شرح موقوف نہ کی تو سی این جی سیکٹر آر ایل این جی فروخت نہیں کر سکے گا۔

سابق چیئرمین عرفان غوری کا مزید کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمت 128 روپے لیٹر کاسٹ کررہی ہے، جبکہ پٹرول 118 روپے لٹر ہے، 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس اور 4 فی صد ایڈانس ٹیکس کو آر ایل این جی پر فوری طور پر ختم کیا جائے۔

The post ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوجائے گی ، غیاث پراچہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email