ترجمان و مشیر قانون مرتضی وہاب شہر کے دورے پر نکل پڑے

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کراچی دورے پر نکل پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضی وہاب کی ضلع وسطی میں آمد جہاں انہوں نے لیاقت آباد، کریم آباد، تین ہٹی، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کی کے ایم سی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ تمام عملہ فیلڈ میں موجود رہے شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئیں۔

The post ترجمان و مشیر قانون مرتضی وہاب شہر کے دورے پر نکل پڑے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email