سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گل کی کیا حالت ہے؟ تصاویر منظر عام پر آگئیں

بالی وڈ کے نامور اداکار سدھارتھ شکلا  کی موت پوری انڈسٹری کے لئے بہت افسوس ناک خبر ثابت ہوئی ہے جس سے ہر آنکھ اشک بار اور ہر دل غمزدہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سے مستقل طور پر اداکار سدھارتھ شکلا  کے رشتے داروں اور عزیز و اقارب کی تصاویر منظر عام پر آرہی ہیں جو افسوس کرنے ان کے گھر اہل خانہ سے افسوس کے لئے پہچے تھے ۔

ایسے میں اداکار سدھارتھ شکلا  کی سب سے قریبی دوست اداکارہ و ماڈل شہناز گل کے حوالے سے خبریں تھیں کہ وہ بے حد افسردہ ہیں اور ہوش میں نہیں ہیں۔

تاہم آج ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملی ہیں جن میں بہت بری حالت میں دیکھائی دی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

شہناز گل کی  وائرل ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  وہ اداکار سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے پہنچی ہیں جبکہ ان کی حالت کافی نازک نظر آرہی ہے۔

ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار کے اہل خانہ کی طرح اداکارہ شہناز گل کو بھی سدھارتھ شکلا کی موت کا گہرا سدما ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

خیال رہے کہ اداکار سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات کی ادئیگی آج کچھ ہی دیر میں کردی جائیگی جبکہ ان کے جسد خاکی کو اسپتال سے منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس کو بھولوں سے سجایا بھی گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

The post سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گل کی کیا حالت ہے؟ تصاویر منظر عام پر آگئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email