پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں، مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے صوبے میں اسکولوں کی بندش کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

The post پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں، مراد راس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email