شہر میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند ہونا شروع ہوگئی

شہر میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس وقت شہر کے 1900 فیڈرز میں سے 1647 کے ذریعے بجلی کی فراہمی جاری ہے، ہنگامی حفاظتی بنیادوں پر ایسے علاقوں کی بجلی کی فراہمی بند کی جاسکتی ہے جہاں کنڈوں کی بہتات اور چوری کی شرح زیادہ ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ہدایت ہے کے بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلے رکھیں، پانی کی موٹر اور بجلی کے سوئچز جیسے برقی آلات کو بارش کے دوران استعمال نہ کریں اور گیلے ہاتھ یا ننگے پیروں کے ساتھ برقی آلات کا استعمال نہ کریں۔

The post شہر میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند ہونا شروع ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email