جانئیے! نکاح کے وقت مولوی کے سوال پر گونگے دولہے نے کس طرح جواب دیا

آج ہم اپنی اس اسٹوری میں ایک ایسے دولہے کی ویڈیو دیکھا رہے ہیں جو گونگا ہے اور اس نے شادی کے موقع پر اپنے منفرد انداز سے جذبات کا اظہارکرکے سب کے دل جیت لئے۔

سوشل میڈیا پروائرل اس ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح کی تقریب جاری ہے اور محفل میں موجود حاضرین دولہے کے محبت بھرے سادہ رویے پر خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

 محفل میں موجود حاضرین اور مولوی پشتو زبان میں دولہے سے نکاح کے حوالے سے سوالات کر رہے ہیں جبکہ دولہا اشاروں کی زبان میں جواب دے رہا ہے۔

چونکہ دولہا بول اور سن نہیں سکتا، اسی لیے مولوی صاحب دولہے کی رضامندی سے متعلق سوال کررہے ہیں اور جواب میں دولہا نےدونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر، چہرے ہر مسکراہٹ سجا نے کے بعد معصومانہ انداز سے ہاں یعنی قبول ہے بول دیا۔

 حاضرین محفل دولہے کے اس خوشی بھرے انداز سے پُر لطف ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

The post جانئیے! نکاح کے وقت مولوی کے سوال پر گونگے دولہے نے کس طرح جواب دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email