کراچی: تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز موسلا دھار بارش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیوکراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ایئر پورٹ، سپر ہائی وے لنک روڈ اور نیو ملیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔

اس کے علاوہ سعدی ٹاؤن، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پہلوان گوٹھ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر سمیت مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے دوران حفاظتی پیش نظر کے الیکٹرک نے چار سو فیڈرز بند کردیئے ہیں۔

The post کراچی: تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email