ٰکراچی شہر کےکروڑوں شہری ٹینکر مافیاکے دست نگر بن چکے ہیں، مونس الہی

وفاقی وزیر ابی وسائل اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے  کہا ہے کہ کراچی شہر کےکروڑوں شہری ٹینکر مافیاکے دست نگر بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ابی وسائل اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں سے آج پاکستان کےشہروں اور ٪70 دیہات کے بیشترعوام پینے کےصاف پانی سے محروم ہے، کراچی شہر کےکروڑوں شہری ٹینکر مافیاکے دست نگر بن چکے ہیں۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ملک میں٪30 اموات اور ٪40 امراض آلودہ پانی کے باعث ہیں، صوبوں اور وفاق میں مکمل اشتراک  سے ہی ان سنگین مسائل کے سدباب کا موئثر ترین حل ممکن ہے۔

The post ٰکراچی شہر کےکروڑوں شہری ٹینکر مافیاکے دست نگر بن چکے ہیں، مونس الہی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email