بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا ہے، عبدالحمید لون

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بعد از نماز جمعہ سید علی شاہ گیلانی کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائے گا، بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

ان کا کہنا  ہے کہ سری نگر اور وادی کے مختلف علاقوں میں بکتر بند گاڑیوں کا گشت جاری ہے، بھارتی قابض افواج نے احتجاج کو روکنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ وادی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور شاہراوں پر بھارتی قابض افواج نے ناکہ بندیاں اور چیک پوینٹس قائم کرکے خوف و ہراس کا ماحول بنا دیا ہے، بھارتی پولیس اور قابض افواج لاوڈ سپیکرز پر لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کا اعلان کررہے ہیں۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے مزید کہا ہے کہ سری نگر، سوپور،  کلگام، گاندربل اور بانڈی پورہ میں کشمیری نوجوانوں اور بھارتی قابض افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

The post بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا ہے، عبدالحمید لون appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email