کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا جیسا سلوک کیا جارہا ہے،حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ  کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے سندھ میں رات 10بجے تک کاروبار کھولا جارہا پے جبکہ کراچی میں پونے 8 بجے پولیس کی موبائل پہنچ جاتی ہے، تاجروں کو گرفتار کیا جارا ہے پھر ان سے پیسے لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اس کا فوری نوٹس لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو سندھ حکومت کی مشکلات بڑھ جائینگی۔

 سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ہے کہ شہر قائد کی تاجر برادی کو تنگ کیا جارہا ہے، صوبہ سندھ  90فیصد کراچی کے ٹیکس پر چلتا ہے۔

The post کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا جیسا سلوک کیا جارہا ہے،حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email