یورک ایسڈ کی  زیادتی میں مبتلا لوگوں کو کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے

یورک ایسڈ ایک عام بیماری ہے جسے سادہ الفاظ میں کہا جائے تویہ جسم میں گرمی کی زیادتی اور تری کی کمی سے پیدا شدہ مرض ہے۔

یورک ایسڈ بڑھنے کا تعلق صرف غیر صحت بخش غذا کھانے سے نہیں ہے بلکہ یورک ایسڈ ذہنی امراض اور دل کے جملہ امراض ہونے کے باعث بڑھ سکتا ہے۔

یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے چند عادات کو ترک کرنا پڑتا ہے اور چند غذائی عادات کو اپنی روز مرہ زند گی میں شامل کرنا پڑتا ہے۔

جوافراد یورک ایسڈ کی زیادتی میں مبتلاہیں انہیں چاہیے،چائے اورسگریٹ نوشی پر قابو پائیں،گاجر، مسمی اورسیب کا جوس روزانہ استعمال کریں۔

ناشتے میں جوکا دلیہ پانی میں بنا ہو ااستعمال کریں، سلاد کے پتے اور پیاز بطورکھانا بھی مفید ہے،رات کھانے کے بعداجوائن کا قہوہ پئیں۔

سرکہ:

اسکے علاوہ  سرکہ ہمارے جسم سے فاضل مادہ جس میں یورک ایسڈ شامل ہے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے بلکہ اس میں موجو د میلک ایسڈ یورک ایسڈ کو جسم سے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ خالص آرگینک  سرکہ حل کر کے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔

یہ محلول ۴ ہفتہ تک دن میں دو دفعہ استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔

سبز چائے:

روزانہ رات کھانے کے بعد سبز چائے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے اور گنٹھیا کا درد نہیں بڑھتا ہے۔

اجوائن:

جوائن کا قہوہ دن میں ایک پینا کافی ہوتا ہے۔

 دن میں دو بار کھانے کے ایک گھنٹہ بعد نیم گرم پانی کے ساتھ آدھا چھوٹا چمچ کھا لیا جائے۔ تیزابیت، تبخیر، گیس، قبض سمیت یورک ایسڈ کا خاتمہ کرنے کا بہترین آسان اور گھریلو فارمولہ ہے۔

ورزش:

ورزش ہمارے جسم میں غیر ضروری جمع ہونے والے زہریلے مادوں کو ختم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

روز مرہ ورزش کو اپنی زندگی میں ایسے ہی شامل کریں جیسے ہم اپنی خوراک اور لباس کا اہتمام کرتے ہیں۔

دو کھانوں کے درمیان کم از کم 6 سے 8 گھنٹوں کا وقفہ لازمی کریں تاکہ معد ہ اپنے نظامِ ہضم کو متواتر اور متوازن رکھ سکے۔

The post یورک ایسڈ کی  زیادتی میں مبتلا لوگوں کو کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email