شہزادی ڈیانا اپنے ساتھ بڑا بیگ کیوں رکھتی تھیں؟ شاہی خاندان کے عام استعمال کی چیزیں جن میں کئی گہرے راز چھپے ہیں

برطانوی شہزادوں ہیری اور ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا کو یوں تو دنیا سے رخصت ہوئے بھی 24 سال گزر چکے ہیں، تاہم اب بھی وہ دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

لیڈی ڈیانا کی تصاویر، ویڈیوز اور کہانیاں آج بھی دنیا بھر میں اتنی ہی شہرت رکھتی ہیں، جتنی اُن کی زندگی میں شہرت رکھتی تھیں۔

لیڈی ڈیانا 1997 میں ایک روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں اور ان کی آخری رسومات کو ٹی وی پر براہ راست ڈھائی ارب سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا۔

آج ہم اپنی اس اسٹوری میں آپ کو لیڈی ڈیانا سے منسلک ایک دلچسپ  حقیقت سے آگاہ کررہے ہیں۔

شہزادی ڈیانا اپنے ساتھ بڑا بیگ کیوں رکھتی تھیں؟

ڈیانا کا ہینڈ بیگ

شہزادی ڈیانا اپنے ہاتھ  اور گاڑی میں ایک لمبا سا ہینڈ بیگ ضرور رکھتی تھیں تاکہ فوٹوگرافی کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں۔

کسی بھی موقع پرلباس میں لگے قیمتی ہیرے موتی نکل جائیں یا دروازے میں پھنس کر کپڑا ادھڑ جائے تو ایک لمبا ہینڈ بیگ ہمیشہ لیڈی ڈیانا کا مددگار ثابت ہوتا تھا۔

 

The post شہزادی ڈیانا اپنے ساتھ بڑا بیگ کیوں رکھتی تھیں؟ شاہی خاندان کے عام استعمال کی چیزیں جن میں کئی گہرے راز چھپے ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email