عمران صاحب کی حکومت کورونا کے پیسے تک کھا گئی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی حکومت کورونا کے پیسے تک کھا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وفاق میں عمران صاحب نے 1200 ارب اور بزدار نے پنجاب میں 15 ارب کی دیہاڑی لگائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مریض اور بیمار کے 500 ارب کی دوائی کھا گئی ہیں، آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی سمیت ہر چیز پر یہ حکومت صرف مال بناتی ہے، ہسپتالوں میں ایکسپائیرڈ سٹنٹس لگائے جا رہے ہیں اور مافیا کی جیبیں بھری جا رہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا فنڈ میں 15 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں کرپٹ ترین حکومت کے کارکردگی ہے، عمران صاحب 1200 ارب روپے کورونا ریلیف فنڈ میں بے ضابطگیوں اور خورد برد کی صورت کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

The post عمران صاحب کی حکومت کورونا کے پیسے تک کھا گئی ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email