افغانستان میں طالبان کا کنٹرول نہیں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے افغانستان  میں طالبان کا کنٹرول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا تھا اور نا اب سنا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نا کروانے کی تجویز دی تھی، اشرف غنی نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین ابھی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے ہیں، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ چھاڑ کر نکل جائیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات مستحکم رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ افغانستان  میں طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کے قابل ایئرپورٹ جلد از جلد کھل جائے۔

The post افغانستان میں طالبان کا کنٹرول نہیں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email