ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد کورونا کیبنیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد کورونا کیبنیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن محمد نواز خالد عربی نے بھی  شرکت کی ہے، اجلاس میں انسداد کورونا کیبنیٹ کمیٹی کی جانب سے پی پی ایس سی کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اجلاس میں پی پی ایس سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد امتحانات میں بیٹھنے کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا لازم ہو گا،15  ستمبر تک امتحانات موجودہ ایس او پیز کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آئندہ امیدواران پر آن لائن درخواست میں انسداد کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا ٹریکنگ نمبر درج کرنا لازم ہو گا، امیدوار کی جانب سے دیئے گئے ٹریکنگ نمبر سے انسداد کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جائے گی اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کے بعد امیدوار کو رولنمبر سلپ جاری کی جائے گی۔

The post ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد کورونا کیبنیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email