وزیراعظم نے سیاسی اور حکومتی امور پر اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے سیاسی اور حکومتی امور پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سمیت وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے لئے وفاق کی کور کمیٹی کی طرز پر ایپکس کمیٹی تشکیل دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سیاسی قیادت  اور حکومتی شخصیات پر مشتمل ایپکس کمیٹی کے ممبران کا تقرر اور ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایپکس کمیٹی وفاق کی کور کمیٹی کی طرز پر کام کرے گی، ایپکس کمیٹی میں پنجاب حکومت کے اہم وزراء اور بڑی تنظیمی قیادت شامل ہوگی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

The post وزیراعظم نے سیاسی اور حکومتی امور پر اہم اجلاس طلب کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email