پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ: یونائیٹڈ اور سوئی نادرن گیس کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج) کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج) جمعرات کو قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

The post پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ: یونائیٹڈ اور سوئی نادرن گیس کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email