محکمہ سندھ نے مستحق طبقے کیلئے سبزیاں کاشت کرنے کا پروگرام شروع کردیا ہے،منظور وسان

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ محکمہ سندھ نے مستحق طبقے کیلئے سبزیاں کاشت کرنے کا پروگرام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 3 بڑے شہروں میں ریڈیو نشریات کا آغاز کردیا ہے، ریڈیونشریات حیدرآباد, لاڑکانہ اور خیرپور میں شروع کردی گئی ہیں،ہم محکمہ زراعت کے تینوں شہروں میں ریڈیو نشریات کی ریجنل ڈائریکٹرز نگرانی کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریڈیو کے ذریعے موسم کی صورتحال,پانی اور موزوں فصلوں کی کاشت سے متعلق آگاہی کی روزانہ نشریات ایک گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت سندھ نے خوراک پر قابو پانےاور مستحق طبقے کے لیے سبزیاں کاشت کرنے کا پروگرام شروع کردیا ہے، غریب ہاری خواتین کو تھرپار کر میں 1500سو کچن گارڈن کٹس فراہم کی گئی ہیں، اس پروگرام کے تحت چھوٹے رقبے پر گھروں میں سبزیوں کی کاشت کے لئے خواتین کوسہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے مزید کہا ہے کہ سندھ کے دیگر پانچ سو دیہات میں جلد آغاز کیا جائیگا، کچن گارڈن کٹس میں کوتال, کڑچی, پائمپ, بالٹی اور 2 سو لیٹرپانی کا ڈرم,بیج,کھاد مفت فراہم کیےجارہے ہیں۔

The post محکمہ سندھ نے مستحق طبقے کیلئے سبزیاں کاشت کرنے کا پروگرام شروع کردیا ہے،منظور وسان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email