شہر قائد میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

شہر قائد میں آج  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں بارش سے قبل موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 تا 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، آج دوپہر 2 بجے کے بعد شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے اچھے امکانات ہیں۔

محمکہ مومسیات نے مزید بتایا ہے کہ بارش سے قبل  گردآلود آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

The post شہر قائد میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email