شوٹنگ کے دوران اداکارہ گہری نیند سو گئیں، ویڈیو وائرل

اکثر اوقات شوٹنگ لمبی ہوجاتی ہے جس کے باعث اداکارائیں تھکاوٹ کا شکار ہو کر سوجاتی ہیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

اس طرح کی ویڈیوز سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں اور اس میں کچھ برا بھی نہیں ہے کیونکہ تھکن کی وجہ سے نیند تو کسی کو بھی آسکتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا پاکستان کی ایک اداکارہ کے ساتھ جن کی شوٹنگ کے دوران سونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اپنی شوٹنگ کے سیٹ پر ایک کاؤچ پر گہری نیند سو گئی ہیں۔

لیکن سوتے ہوئے اداکارہ بہت پرسکون اور خوبصورت بھی نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر کی یہ ویڈیو ان کے ساتھی اداکار عمران عباس نے بنائی ہے۔

بعدازاں ان ویڈیوز کو اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا ہے۔

اداکار عمران عباس کی اس حرکت پر خود اداکارہ نے بھی اسے مزاق میں لیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ہنسی والے ایموجیز کے ساتھ شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’کمال ہیں آپ‘۔

واضح رہے کہ اداکار عمران عباس اور اور اداکارہ صبا قمر فی الحال ایک ساتھ ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کا ثبوت ان تصاویر سے ملتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

The post شوٹنگ کے دوران اداکارہ گہری نیند سو گئیں، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email