بھارت نے سید علی گیلانی کو جھکانے کی ناکام کوشش کی، سپریم کمانڈر صلاح الدین

حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارت نے سید علی گیلانی کو جھکانے کی ناکام کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی گیلانی کا نعرہ تھا کہ ہم ہیں پاکستانی اور پاکستان ہمارا ہے، بھارتی درندوں نے پاکستان کے پرچم لپٹا اور ان کا تابوت اٹھا لیا۔

سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 1 روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی سامراج کے ہاتھ مسلمان کے خون سے رنگین ہیں، بھارت عالمی قرارداروں اور انسانی حقوق کو نہیں مانتا۔

حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ مودی سامراج ایک ہی زبان سمجھتا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا جائے۔

The post بھارت نے سید علی گیلانی کو جھکانے کی ناکام کوشش کی، سپریم کمانڈر صلاح الدین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email