عطاءاللہ مینگل کو بلوچستان کا پہلا وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سردار عطاءاللہ مینگل کو بلوچستان کا پہلا وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سردار عطاءاللہ مینگل کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطاءاللہ مینگل ایک تاریخ ساز کردار اور عظیم سیاستدان تھے۔

 شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سردار عطاءاللہ مینگل نے اپنی عمر بلوچوں اور بلوچستان کے حقوق اور ترقی کے لئے وقف رکھی، سردار عطاءاللہ مینگل کو بلوچستان کا پہلا وزیر اعلیٰ  ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کھرے کردار اورصاف گو شخصیت کے حامل تھے، ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے۔

شہبازشریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چئیرمین سردار اختر جان مینگل اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم سردار عطاءاللہ مینگل کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل دے، آمین۔

The post عطاءاللہ مینگل کو بلوچستان کا پہلا وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email