علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں بیک گراوئنڈ میوزک بھی سنائی دے رہ اہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

 اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ انگریزی گانا گا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا۔

صارفین کی جانب سے اداکارہ کے گانے کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں قبل اداکارہ علیزے شاہ نے بتایا تھا کہ اُن میں گلوکاری کا شوق اُن کے بھائی کے سبب پیدا ہوا ہے۔

انٹرویو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بتا رہی ہے کہ اُنہیں گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر ہوا۔

انہوں نےبتایا تھا کہ اُن کے بھائی جب ہیڈ فون لگا کر اُونچی آواز میں گانے سنتے تھے تو ساتھ میں وہ بھی گانا گایا کرتی تھیں۔

 ایسے ہی اُن کا شوق بڑھتا گیا اور اُنہوں نے گلوکاری میں قسمت آزمانے کا سوچا۔

دوسری جانب اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بھائی کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کا بھائی بہت شرمیلا ہے اس لیے وہ کبھی گلوکاری میں نہیں آئےگا۔

اداکارنےمزید بتایا تھا کہ ان کے بھائی کو شوبز میں آنے کا شوق بھی نہیں ہےْ

The post علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email