سردارعطاءاللہ مینگل نے ہمیشہ جمہوریت کی آواز بلند کی، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سردارعطاءاللہ مینگل نے ہمیشہ جمہوریت کی آواز بلند کی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے سردار اختر مینگل سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل اور مفتی محمود رح نے جمہوریت کی بحالی کیلئے ملکر کام کیا۔ سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے بلوچستان عظیم رہنما سے محروم ہوگیا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سردارعطاء اللہ مینگل نے ہمیشہ جمہوریت کی آواز بلند کی جبکہ سردار عطاء اللہ مینگل نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بھی آواز بلند کی۔

The post سردارعطاءاللہ مینگل نے ہمیشہ جمہوریت کی آواز بلند کی، مولانا فضل الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email