سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کشمیر کی شمع کو روشن کیا تھا ، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کشمیر کی شمع کو روشن کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سید علی گیلانی وہ مرد مجاہد ہیں جو کبھی بھارت کے مظالم کے سامنے جھکے نہیں ، ایک ستون کی طرح انڈٰیا کے سامنے کھڑے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب سید علی گیلانی کو گرفتار کیا جارہا تھا ایک ہی نعرہ تھا کشمیر بنے گا پاکستان ، آج پورے پاکستان کی عوام سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے ، پورے پاکستان میں ان کی غائبانہ  نماز جنازہ ادا کی گئی ہے ، پاکستان کا  بچہ بچہ آج سید علی گیلانی کو سلام پیش کر رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ان کی شروع کی ہوئی تحریک آزادی کشمیر تک جاری رہے گی ، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے ، ہم کشمیریوں کے ساتھ جہاد کرنے کو بھی تیار ہیں ، کشمیری مجاہدوں سے کہنا چاہتا ہوں اس وقت پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آمریکا نے کہا طالبان نے ہمیں نکال دیا ہے پاکستان ہمیں اڈے دے لیکن ہمارے کپتان نے کہا یہ ممکن نہیں ہے پاکستان کی سر زمین کسی مسلمان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ، پیپلزپارٹی، ن لیگ، مشرف کے دور میں آمریکا نے ڈرون حملے کروائے لیکن عمران خان کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ، عوام عمران خان کا ہاتھ مضبوط کرے کشمیر بھی جلد آزاد ہوجائے گا ، آج ہمارے ایک ہونے کا وقت ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کو بھی آزاد ہونا ہے ، بھارت کا اب ظلم زیادہ  نہیں چلے گا جلد پاکستان کا پرچم بھی کشمیر پر لہرائے گا ، مودی نے اپنی دہشتگردی سے کشمیری عوام کو زد کوب کر رکھا ہے۔

The post سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کشمیر کی شمع کو روشن کیا تھا ، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email