پی ڈی ایم کا اجلاس 10 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 کی بجائے 10 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 سمتبر کو لاہور میں کانفرنس کی وجہ سے اجلاس بلانے کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے، پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 10 ستمبر کو اسلام آباد میں بلا لیا گیا، اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر حتمی رائے لی جائے گی جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا حکومت کو ہر محاذ پر وقت دینے کا فیصلہ ہوگا جبکہ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیرِ غور آئے گی۔

واضح رہے کہ میڈیا کو درپیش مسائل بھی سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

The post پی ڈی ایم کا اجلاس 10 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email